ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدارس کے تعلیمی معیار میں اِضافہ کرنے اور نتائج کو بہتر بنانے،ریاستی حکومت کے چار غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط

مدارس کے تعلیمی معیار میں اِضافہ کرنے اور نتائج کو بہتر بنانے،ریاستی حکومت کے چار غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط

Sat, 23 Sep 2017 21:26:23    S.O. News Service

بیدر،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍محمدامین نوازبیدر) ریاستی حکومت نے گذشتہ ہفتہ چار غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں تاکہ اختراعی اقدامات انجام دئے جاسکیں ۔تعلیمی معیار میں اِضافہ ہو اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنایا جاسکے ۔پراتھم فاؤنڈیشن‘شکشا فاؤنڈیشن‘عظیم پریم جی فاؤنڈیشن اور خان اکاڈیمی وہ چار غیر سرکاری تنظمیں ہیں جو کہ ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ اس کے تحت جو کچھ بھی پروگرام منعقد ہوں گے ان کا ہدف اس محکمہ کے اس مقصد کا حصول ہوگا کہ ’’ ہر ایک بچہ اسکول میں ہو اور بہتر انداز میں پڑھ رہا ہو‘‘ یہ ایک ایسا موڑ ہے جو کہ محکمہ تعلیم نے پراتھم سے حاصل کیا ہے۔

پراتھم فاؤنڈیشن جو کہ اپنے مثالی سالانہ صورت حال برائے تعلیمی رپورٹ ( اے ایس ای آر) کیلئے مشہور ہے ‘وہ تین ضلعوں سے تیرہ اضلاع تک اپنے ’’رِیڈ کرناٹکا‘‘ یا پڑھو کرناٹک کے تجرباتی منصوبہ کو پہنچائے گا۔ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلباء کو لسانیات اور ریاضی کے مضامین میں ان میں مسابقتی صلاحیتوں کی بنیاد پرگروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ مُختلف تعلیمی اشیاء ‘سرگرمیوں اور خود اپنے طریقے تعلیم کو اختیار کرتے ہوئے پراتھم فاؤنڈیشن سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو اس بات میں مدد فراہم کرے گا‘طلباء کی تعلیمی سطح کو ترقی دی جاسکے۔2017-18ء کے تعلیمی سال میں‘ ان تمام اضلاع میں18,426سرکاری اسکولوں کے پانچ لاکھ طلباء تک یہ پروگرام پہنچ جائے گا۔ شکشا فاؤنڈیشن جس نے پریرنا کے نام سے چتر درگہ اور داونگیرے اضلاع میں اپنا ایک تجرباتی پروگرام چلایا تھا وہ اب اس پروگرام کو ریاست کے تمام تیس اضلاع کی سبھی مدارس تک توسیع دے گا۔ طلباء کو اس بات کی ترغیب دی جائے گی اور اس بات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ پابندی کے ساتھ اسکول آئیں اور درس گاہی سرگرمیوں میں شریک ہوں‘ اور اس کیلئے انھیں ستاروں کے بیڈجوں سے نوازا جائے گا۔ ناکامی کے خوف سے چھٹکارہ دلانے کیلئے پئیر لرننگ کلبس کا سہارا لیا جائے گا اور تعلیمی ترقی کو لرننگ میپس کے ذریعہ جانچا جائے گا۔ فاؤنڈیشن طلباء کو عملی مشق کی کتابیں بھی فراہم کرے گا۔ انھوں نے ایک ایپ بھی جاری کیا ہے ‘جو محکمہ کو کتابوں کی ترسیل اور طلباء کی تعلیمی ترقی پر نظر رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے ساتھ ریاستی حکومت کی ساجھیداری ہر چہارجانب سے کھلی ہوئی ہوگی‘اور اس کیلئے وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ وہ محکمہ تعلیم کو صلاحیتوں کی تعمیر ‘زیر ملازمت تربیت ‘نلی کلی ماڈل کی ترقی اوردیگر سرگرمیوں میں تعاون پیش کرے گا۔محکمہ تعلیم ‘خان اکاڈیمی کے ساتھ مل کر جماعت ہشتم ‘نہم اور جماعت دہم کیلئے سائنس اور ریاضی کے تعلیمی مواد کو کنڑا زبان میں منتقل کرنے کا کام انجام دے گا‘اس میں ویڈیو ‘ورزشیں‘ مضامین اور تدریسی آلات وغیرہ شامل ہوں گے۔جنھیں ٹکنا لوجی کی مدد سے تعلیم پروگرام (ٹی اے ایل پی) کے ایک جز کے طورپر استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ مضامین کوبہتر انداز میں سمجھنے کیلئے ٹیکنا لوجی کا استعمال کیا جاسکے۔یادداشت مفاہمت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرائمری و سکنڈری تعلیم کے ریاستی وزیر جناب تنویر سیٹھ نے کہا تھا کہ ’’معاشرہ نے تعلیمی اداروں کی تقسیم کررکھی ہے۔اور اس میں سرکاری اسکولوں کو غریب طبقہ کیلئے ‘امدادی اسکولوں کو درمیانی طبقے کیلئے اور خانگی اسکولوں کو مالدار طبقے کیلئے قرار دے دیا گیا ہے۔ ان پروگراموں کے ذریعہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اسکول خانگی مدارس کا مقابلہ کرسکیں ‘اور ان کے تعلیمی معیار میں ترقی ہو‘ ہم اُمید کرتے ہیں کہ گزرتے سالوں کے ساتھ ہمیں بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔
 


Share: